|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

حب: سااکران پولیس تھانہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

نعشیں حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کا تعلق سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے ، مرنے والے ڈاکوؤں میں مہراللہ، وزیر خان اور داوڑ شامل ہیں ،پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس کو چوری ڈکیتی کی مقدمات میں مطلوب تھے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔