|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے مستقل ملازمین کے انفرادی آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف بی ڈی اے ہیڈ آفس میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔

بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ایکشن کمیٹی انجینئر انیس الرحمان مینگل، ضیا الرحمان بازئی، محمد رضا مری، محمود جان نے کہاکہ 15 سالوں سے بی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوکھ روا رکھا گیا ہے۔

جوکہ حکومت کی طرف سے بی ڈی اے ملازمین کے لئے سکروٹنی کمیٹی کی منظوری بھی دی تھی جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز سکروٹنی کمیٹی کی کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے تمام ملازمین کی سکروٹنی ایک ماہ میں مکمل کی اور اس وقت کے چیئرمین بی ڈی اے نے 27 جون کو بی ڈی اے کے 617 ملازمین کی اجتماعی تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے۔

ایک سال گزرنے کے باوجود ریگولر 617 ملازمین کو انفرادی مستقلی کے آرڈر جاری نہیں کئے گئے جوکہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے۔ جب تک بی ڈی اے انفرادی آرڈر جاری نہیں کئے جاتے ہیں اس وقت ہمارا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔