|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2023

کو ئٹہ:بلو چستان اسمبلی و ایم پی ہا سٹل کے متا ثر ہ امید واروں نے بلو چستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلو چستان اسمبلی اور ایم پی ہا سٹل کی اسامیوں پر بھرتیاں فوری طور پر روکی جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

یہ بات فیصل الہی جتک ،ظہیر احمد سیا پا د اور جا وید اکبر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں بلوچستان اسمبلی وایم پی اے ہاسٹل کی خالی آسامیوں کو بلوچستان کے لوکل اخباروں کے ذریعے مشتہر کیا گیا تھا جس میں 50ہزار سے زائد امیداروں نے کاغذات جمع کروائے آسامیوں پر بھر تی کے لئے آخری ٹیسٹ اگست 2023 میںمنعقد ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی سیکر ٹریٹ کی چند بیورو کریسی کی بد نیتی اس وقت عیاں ہوئی جس وقت کا غذات جمع ہوئے سلیکشن کمیٹی کو 2023 میں چیئر مین اور دو ممبران کو تبدیل کیا اور اس میں اصل خامی تو یہ ہے کمیٹی میں تین سال پہلے ریٹائر ہو نے والے آفیسر کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب شروعات ہی بد نیتی سے کی گئی ہے تو میرٹ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ان پوسٹوں پر میرٹ پامال کر کے اقرباء پر دوری اور چیئر مین و ممبران کمیٹی کے اپنے ہی لوگوں کو بھرتی کئے جانے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پابندی اور عدالت عالیہ میں کیس جاری رہنے کے باوجود تمام پوسٹوں پر بندر بانٹ جاری ہے ہم عدالت عالیہ اور حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان آسامیوں پر بھرتیاں روک دی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔