|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

کوئٹہ  : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ 24ستمبر احتجاجی دھرنا غافل حکومت ،اشرافیہ کوعوامی مشکلات وپریشانیوں سے آگاہ وریلیف دینے پر مجبور کریگا ۔

عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے دووقت کاکھانا میسر نہیں۔مہنگائی وغربت کی وجہ سے غریب عوام تعلیم وعلاج سے محروم ہوگئے ہیں حکمرانوں کیلئے پاکستان سونا کی چڑیا عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا ہے نگران حکومت کو اشرافیہ کے بجائے پریشان حال عوام کے مسائل کا سوچناچاہیے۔

نگران حکومت بھی آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے شاروں پرچل رہے ہیں ۔جماعت اسلامی 24ستمبر کواحتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے آئی پی پیز معاہدوں ،آئی ایم ایف اور بنکوں سے بھاری قرضے لینے والے ذمہ داران کا سرعام احتساب،ملوث مجرموں کو سرعام سزا ہونا چاہیے۔

کئی دہائیاں عوام کے لیے مشکل ترین دور تھاہرطر ف لوٹ مار عوام کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں جس پر اعتبار کیا جائے وہی ان کا ہوکر ذاتی مفادات مراعات کیلئے لڑتاہے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے پارلیمنٹ اور عوامی عدالت میں عوام کیلئے بھر پور توانا آوازبلند کیا۔

جس پر ہمیں فخر ہے 24ستمبر گور نر ہائوس کوئٹہ میں احتجاجی دھرنامسائل ومشکلا ت کے شکار باشعور عوام کا ہے انشاء اللہ عوام الناس جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کومجبور کریں گے ۔

کہ عوامی مشکلات میں کمی ،بجلی گیس ادویات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔نااہل ناکام غلام حکمر انوں کی نااہلی ناکامی نے قومی وحدت تار تارکرتے ہوئے نفرتوں کے بیج کرنوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا گیا ،کاروبار معیشت و امن و امان تباہ ہوا، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا، ادارے کمزور ہوئے، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔۔

پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے مرضی کے معاہدے کرکے عوام کومستقل غلامی کے ہتھکڑیاں پہنائیں،پالیسیوں کا تسلسل تاحال ہے، بجلی کے بل موت کے پروانے بن گئے، چینی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری کراس کر گئی، زرعی ملک میں اجناس کی نایابی اور آسمان سے باتیں کرتیں قیمتیں مافیاز، ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کا کیا دھرا ہے، جنہیں ہر حکومت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، مافیاز سیاسی پارٹیوں
پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی گنا وصول کیا جاتا ہے