|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے گلستان کا دورہ کیا۔

جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کور کمانڈر نے فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی عظیم خدمت قرار دیا اور کہا کہ اپنے بچوں اور دیگر نشے کے عادی افراد کو اس لعنت سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔

اور اسے پورا کیا جائے گاکور کمانڈر 12 کور نے کہا کہ منشیات کی کاشت اور پیداوار کے ساتھ ساتھ تقسیم کاروں اور متاثرین کی قیمت پر کمانے والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کور کمانڈر نے اس آپریشن کے انعقاد کے لیے مقامی آبادی کی حمایت کا بھی خیر مقدم کیا۔