|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

کوئٹہ:  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین عرفان گچکی نے کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای نے 19ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کردیا ہے جبکہ 21مزید کو سولرپر منتقل کیلئے محکمہ کو لکھا گیا ہے ،محکمے کے پاس اسوقت 71ڈیپارٹمنٹل اسکیمیں ہیں

۔یہ بات انہوں نے پیرکو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع سید جہانگیر شاہ بھی موجود تھے۔

عرفان گچکی نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر پی ایچ ای اعجاز جعفر کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ ای کے زیرکنٹرول غیر فعال ٹیوب ویلز کو فعال کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت محکمہ پی ایچ ای کے پاس 71ڈیپارٹمنٹ اسکیمیں ہیں جن میں سے 4غیر فعال ہیں جن کو فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت پی ایچ ای کے پاس 117کمیونٹی اسکیمیں ہیں جن میں سے 100فعال اور 17غیر فعال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل زیادہ ہونے کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ نے 19ٹیوب ویلز کوسولر سسٹم پر منتقل کردیا ہے۔

جبکہ 21مزید ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے محکمہ کو لکھا گیا ہے۔

جبکہ مرحلہ وار تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو محکمہ پی ایچ ای سے متعلق اگر کوئی بھی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کرسکتے ہیں انکے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں محکمہ پی ایچ ای کا اگر کوئی افسر یا ملازمین عوام کی خدمت میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیاتواسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔