|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

گوادر: گوادر کے سمندر ٹرالرز مقامی ماہیگیروں پر حملہ آور ہوگئے،ٹرالر والوں نے مقامی چھوٹی کشتیوں کا پیچھا کیا ،فائرنگ بھی کی تفصیلات کے مطابق گوادر کے سمندر میں ٹرالر والے مقامی ماہیگیروں پر حملہ آور ہوگئے ۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق ایک درجن کے قریب ٹرالر گوادر کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ میں مصروف تھے جنہوں نے مقامی ماہیگیروں پر فائرنگ کردی اور مقامی گیروں کو بھگاتے رہے دریں اثنا حق دو تحریک نے گوادر کے سمندر میں مقامی گیروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

اور کہا کہ گوادر میں موجود ادارے یا تو ناکارہ ہیں یا تو انتہائی کرپٹ ہیں ۔

ورنہ ان کے ناک کے نیچے اتنی تعداد میں ٹرالرز موجود اور ماہیگیروں پر حملہ آور نہ ہوتے، عوام کے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا،حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں ٹرالرز کی جانب سے ماہیگیروں پر حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لگتا ہے۔

ساحل کی حفاظت کرنے والے ادارے یا تو ناکارہ ہوگئے یا انتہائی کرپشن کا شکار ہیں جو اتنے قریب بڑی تعداد میں ٹرالرز کو نہ دیکھ پاتے ہیں۔

نہ پکڑ پاتے ہیں. اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ ادارے باقاعدہ ان لٹیروں کے سامنے سرنڈر کریں تاکہ عوام اپنے سمندر کی حفاظت خود کریں بیان میں مزید کہا گیا کہ اداروں نے عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا اس لئے عوام کے ساتھ مل کر سمندر کی بقا کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔