|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

کوئٹہ: صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارتی شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ادارے براہ راسست ملوث ہیں ۔

بھارت کا خون آلود چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے بلوچستان اور پاکستان کے عوام بھارتی مظالم کے شکار ہیں ۔

ہم سکھر برادری کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینڈا میں بھارتی سکھ شہری کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا اپنے حق کی آواز اٹھانا بھارت جیسے ظالم ریاست کے سامنے گناہ ہوچکا ہے وحشت اور ظلم بھارت کی پہچان بن چکی ہے بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے کھل چکا ہے ۔

اقوام متحدہ اور دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کے دہشت سے مظلوم اور معصوم لوگوں کو بچا یا جائے انہوں نے کہا کہ سکھوں کے حقوق غصب کرنا اب بھارتی دہشتگرد ریاست کے بس کی بات نہیں اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی ذمہداری ہے۔

کہ بھارت کی وحشت سے معصوم لوگوں کو بچایا جائے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں حالت خراب کرنے میں بھی بھارت ملوث ہے اس کی واضح مثال بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری ہے