|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

کوئٹہ ; جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء ندیم الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ قو پرست پارٹی کے رہنمائوں نے حقائق کے برعکس گزشتہ دنوں بیان دیا۔

جس کی مذمت کرتے ہیں۔ وڈھ کے لوگوں کو خون اور آگ میں دھکیلنے والے ڈیرہ بگٹی جیسے حالات کا ذکر کرکے لوگوں کو بے قوف بناکرحقائق کو مسخ کرکے پیش کیا ہے۔ وڈھ کے عوام کے ساتھ روا رکھا جانے والے واقعات کے خلاف 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جبکہ 7 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی کے سربراہ اپنی سرداری بچانے کے لئے حالات و واقعات کو مسخ کرکے پارٹی کے سادہ لوح ورکروں کو بے قوف بناکر منفی سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

وڈھ کے اصل حقائق کو دیکھا جائے تو قوم پرست پارٹی کے سربراہ اور ان کے بھائی حالات کو بہتر بنانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ شہری آبادی پر گولہ باری کررہے ہیں ہمارے ایک مخلص ورکر سعید اللہ محمد حسنی کو شہید کیا گیا ۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں وڈھ کو پیٹ پرستوں کے حوالے کرکے اہل علاقہ پر لشکر کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

وڈھ بازار بھی ان کے محاصرہ میں ہے دکانیں کھولنے اور لوگوں کو کاروبار کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ہلاکو خان اور چنگیز خان کے فلسفے پر چل کر اپنی کھوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وڈھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے نا انصافیوں کے خلاف 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اور 7 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال ، شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں خضدار سمیت بلوچستان بھر میں انہیں شکست سے دو چار ہونا پڑا۔سابق دور حکومت میں جمعیت انتخابی اتحاد اور جنرل فیض حمید ان کی حمایت نہیں کرتے تو وہ بلوچستان سے ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔

اپنی سیاست کو ڈبتے دیکھ کر وڈھ کے حالات کو خراب کرکے اپنی کوئی ساکھ کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ لاپتہ افراد کے نام پر دھوکہ کرکے سیاسی کررہے ہیں۔ ریکوڈک کو بیچنے اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وضاحت کیوں نہیں دیتے بی این پی کے اندر سے پارٹی کے ممتازرہنماء آواز بلند کرکے حقائق سے بلوچستان کے لوگوں کو آگاہ کیا۔