|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

پنجگور؛ نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ عام منعقدہوا ۔

شمولیتی جلسے سے بی این پی عوامی میونسپل کمیٹی وشبود کے اہم رہنماء یونٹ سیکرٹری نصیر احمد بلوچ نے اپنے 200 ساتھیوں حامد علی نے85 افراد صوفی منظور احمد نے اپنے 25 صابر منیر نے اپنے 40 صابر اللہ بخش نے اپنے 25 پرویز زمان نے اپنے

70 الفت غنی نے اپنے 20 مراد حاصل نے اپنے

30 اعجاز احمد نے اپنے 20 محمد یعقوب نے اپنے 30 عبدالمالک نے اپنے 135 نادر حسین نے اپنے 180 محمد اسحاق نے اپنے 60 استاد خدارحم نے اپنے 50 نور احمد گچکی نے اپنے 20 یعقوب داد نے اپنے 20 استاد عزیز نے اپنے 30 چتکان سے شاہ محمد نے اپنے20 محمد عثمان نے اپنے 13 محمد ابراھیم نے اپنے 7 ساتھیوں دوستوں کے ہمراہ بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ حاجی محمد اسلام پھلین بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

شمولیتی جلسے عام سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی رہنماء حاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلیں بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ شہباز طارق ایڈوکیٹ عبدالوحید ایڈوکیٹ فرہاد شعیب بلوچ رحمدل بائیاں بلوچ نصیر احمد بلوچ عبدالمالک بلوچ حامد علی بلوچ جمیل احمد محمد حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ نیشنل پارٹی دروغ گوئی منافقت لفاظی نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے نیشنل پارٹی خلوص دل اور عوامی، خوایشات کے مطابق میدان سیاست پر یقین رکھتی ہے 2018 کی الیکشن میں نیشنل پارٹی کو اس لئے ایوانوں سے دور کیا گیا ۔

کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے اور بلوچستان کی وسائل پر بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت کی بات کی ہے 2018 کی مسلط کردہ غیر سیاسی لیڈروں اور سیاسی تاجروں نے بلوچستان کو جن گھنمیر صورتحال سے دوچار کرکے کرپشن کو عام کیا گیا بلوچستان کے عوام آج بھی ان مشکل حالات کو بھگت رہے ہیں۔

نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کو جس استحکام تعلیمی ترقی اور امن کی جانب گامزن کیا تاریخ میں انھیں سہنرے حروف میں لکھا جائے گا نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی بصیرت سے اپنے ڈھائی سالہ دور میں بلوچستان کی بدترین بدنماء￿ دھبہ مسخ شدہ لاشوں کی فراہمی بند کرکے نقل مکانی کرنے والوں کو واپس گھروں میں لائے مگر افسوس بلوچستان کے حقوق کے دعویداروں نے ایک بار پھر بلوچستان کو باروت کے ڈھیر میں کھڑا کرکے ہمارے نوجوان طالب علموں کو تعلیمی اداروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور سے سلیکٹیڈ نمائندوں نے مصنوعی ترقی کے خواب دیکھا کر کرپشن کے بیمثال تاریخ رقم کی ہے اور انکی کرپشن عوام اور سیاسی ورکر بیزار ہوکر بغاوت پر اتر آئے

 بی این پی عوامی جس کا دوسرا نام ڈکٹیٹرشپ تھا اپنی سیاسی موت کا شکار ہوکر ایک گھر تک محدود ہوگئی ہے یشنل پارٹی جمہوری سیاسی عمل کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کی حقوق کے حصول کے خوہاں ہے نیشنل پارٹی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے اصولی سیاست کو پروان دیا ہے نیشنل پارٹی کی بہتر حکمت عملی سے بلوچستان کے چپے چپے سے ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی آخری امید بن چکی ہے نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں اور عوام کو کھبی مایوس نہیں کریگی۔