|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

کوئٹہ ؛ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد

سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا چوہدری محمد عاطف مولانا جمال الدین حقانی میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل سالار حافظ سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے

کوئٹہ کی صوبائی وقومی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، کرپشن کے بے تاج بادشاہوں نے کوئٹہ شہر کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، غریب اور لاوراث عوام کا خون چوسنے میں واپڈا اور سوئی سدرن گیس جیسے سودی ادارے خرمست ہاتھی کی شکل اختیار کرچکے ہیں انہوں نے کہا ہر دور کی حکومتوں نیکوئٹہ کا نقشہ گند اور تعفن سے بھردیا گیا ہے ۔شہر کے چوکوں اور چوراہوں پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں، اکثر علاقوں میں سڑکیں بہہ کر گلیاں کچروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں،

ناقص تعمیر کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ،جبکہ نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر فیل ہوکر گند پھیلا رہا ہے ،زیر زمین گٹر لائن اور نالے ،نالیاں مٹی اور کچرے سے بھرجانے کی وجہ سے شہریوں کا جینا حرام ہوچکا ہے۔

اور ان کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہر کے سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں سیویج نالیوں پر ناقص میٹریل سے بنے ہوئے سلیب دوسرے روز گر جاتے ہیں دھول اور مٹی کی دھنس دمے اور سانس کے امراض کے پھیلانے کا بھی باعث بناہوا ہے۔

جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں صفائی و دیگر مسائل کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی قیادت نے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور حکومت کے حکام سے بارہا ملاقاتوں میں توجہ مبذول کرائی ہے۔۔

مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،میٹرو پولیٹن اور ضلعی انتظامیہ معلوم نہیں کہ کیوں کہ اس پر عمل درآمد سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہا نگران حکومت اپنی حدود میں رہتے ہوئے انتخابات کیلئے راہ ہموار کرے ۔