|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

لورالائی: نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے لورالائی کے دو روزہ دورے پر ڈسٹرکٹ جیل لورالائی، بینظیر ہسپتال لورالائی، عادی منشیات ہسپتال لورالائی اور آفیسر کلب لورالائی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

 جیل کے دورے پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل لورالائی سیف اللہ خان غلزئی نے نگران صوبائی وزیر صحت کو جیل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اور سلامی دی گئی جیل سپرنٹینڈنٹ نے سہولیات اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا زخمی یا بیمار قیدیوں کیلئے سنئیر ڈاکٹر، میڈیکل سہولیات، ادویات کی کمی کے حوالے سے بتایا گیا جس پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے فوری طور پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کو احکامات جاری کیا انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ادویات فراہم کیے جائیں اور ہفتے میں دو دفعہ سینئر ڈاکٹر کی موجودگی کو یقنی بنایا جائے اور بیمار قیدیوں کیلئے بہت جلد دو بیڈ کا بھی انتظام جائے گا نگران صوبائی وزیر صحت نے اس دوران قیدوں سے بات چیت بھی کی ،

انہوں نے قیدیوں کے تحفظات کو سنا اور کہا جہاں تک ممکن ہو ان کا ازالہ کریں گے دریں اثنا نان فنکشنل بینظیر ہسپتال لورالائی کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے خستہ حال بلڈنگ پر کافی تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہسپتال کو فنکشنل بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ اہل علاقہ اس ہسپتال سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

جو ادویات یہاں موجود ہیں ان کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے اور لورالائی کے متعلقہ ہسپتالوں میں جلد از جلد تقسیم کر دیا جائے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں اور دورے کے آخر میں کوئٹہ آتے ہوئے لورالائی میڈیکل کالج لورالائی کے نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے زیر تعمیر بلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔

اس پر نگران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے بہت جلد وہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ لورالائی کالج کی اس بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کرینگے۔