|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

کوئٹہ; محکمہ ریونیو اور محکمہ اینٹی کرپشن کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تحصیل دفاتر بند کردئے گئے ۔

چارروز سے جاری احتجاج کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوام نے صوبائی حکومت سے کشیدگی ختم کرنے تحصیل دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محکمہ ریونیو اور اینٹی کرپشن کے درمیان تنازعہ چلا آرہا ہے ۔ محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کی ایما پر اختیارات کا تجاوز کر کے ہمارے دو قانونگو گرفتار کئے ہیں۔۔

قانونی معملات زمین لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ جو کہ عدالتی کاروائی ہے۔ معاملات حل ہونے کی بجائے کشیدگی اختیار کرگئے محکمہ ریونیو نے احتجاجا کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے تحصیل ، بندوبست اور رجسٹرار دفاتر کی تالہ بندی کردی جس کے باعث سائلین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں عوام تحصیل آفس آتے ہیں تالہ بندی دیکھتے ہوئے مایوس لوٹ جاتے ہیں تحصیل آفس کوئٹہ کے باہر موجود افراد کا کہنا تھا عدالت سے ضمانت ہوگئی صرف فرد نکالنی ہے چارروز سے تحصیل آفس کا چکر لگارہے ہیں ۔

لیکن آفس بند ہے فرد نہ ملنے کی وجہ سے ضمانت بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے اس کے علاوہ بھی زمین گھر اپنے نام کرنے کے لیے بھی تحصیل آفس آنا پڑ تا ہے لیکن گذشتہ چارروز سے چکر لگارہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم حکومت بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کو جلد سے جلد حل کریں تاکہ عوام کو اذیت سے چھٹکارہ مل سکے دوسری جانب محکمہ ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی آج جمع کروا دیا گیا ہے۔