|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

اوستہ محمد: تھانہ باغ ہیڈ پولیس کا مقابلہ ایک ڈاکو گرفتار دوفرار ہونے میں کامیاب پولیس اورڈاکووں میں فائرنگ ۔

گرفتار ہونے والا ڈاکو متعدد تھانوں کو مطلوب تھا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ باغ ہیڈ سعد اللہ جمالی معمول کے مطابق گشت پر تھا کہ نوشکی جدید کے قریب تین ڈاکوو ڈکیتی کے نعیت سے کھڑے ہوئے تھے جوں ہی پولیس کو دیکھا تو بھاگنے لگے پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکوحیدر عرف حیدو بنگلانی کو گرفتارکر لیا ۔

اور ان سے ٹی ٹی پستل بھی برآمد کی ڈاکو پر ڈاکو پر باغ ہیڈ تھانہ ۔صدر تھانہ اوستا محمد۔سٹی تھانہ اوستا محمد ۔جھل مگسی تھانہ اور باغ ہیڈ تھانہ میں ڈکیتی کے مقدے درج ہیں جبکہ دو روز قبل باغ ہیڈ سے ایک موٹر سائیکل بھی چھینی تھی۔

ایس ایچ او سعد اللہ نے بتایا کہ مزید تفتیش کر رہے ہیں اس سے اہم انکشاف متوقع ہیں جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے جہاں مقابلہ ہوا وہاں چاول کی فصل اور کچھ جھنگل بھی تھا اس لیے وہ چھپ گئے ذرائع کے مطابق دن کو مقابلہ ہوا اور دو ڈاکووں کا فرار ہونا سوالیہ نشان ہے ۔