|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2023

 سعودی عرب میں اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں شریک تمام مسلم ممالک کے سربراہان کی جانب سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اجلاس میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ پرجنگ کومستردکرتےہیں ، یرغمالیوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہیں،غزہ کامحاصرہ ختم اورانسانی امدادکی اجازت دی جائے، غزہ میں وحشیانہ جنگ کی مذمت کرتےہیں،غزہ پرجنگ کومسترد،یرغمالیوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہیں،غزہ کامحاصرہ ختم اورانسانی امدادکی اجازت دی جائے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےاجلاس امت مسلمہ کےلیے بہترین ثابت ہوگا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہیں، اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں کو ملبےکاڈھیربنادیا ہے، فلسطینیوں سے غیر متز لزل  اظہاریکجہتی کرتے ہیں، فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ چٹان کی طرح کھڑےرہیں گے، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کبھی نہیں بھولیں گے، اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، اسرائیل کی قابض افواج کےمظالم ناقابل برداشت ہیں، غزہ کےاسپتال معصوم بچوں کی لاشوں سےبھرگئے، مغربی دنیا جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر تیار نہیں، غزہ میں امداد بھجوانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض (Riyadh) میں غزہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) (OIC) کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشن صدر جوکو ویڈوڈو (Joko Widodo) نے کہا کہ مہذب دنیا کی غزہ میں مظالم پر خاموشی معنی خیز ہے، اسرائیل سے کہتے ہیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اس مشکل وقت میں او آئی سی ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے اپنے خطاب میں اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام ناقابل قبول ہے، فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، اسرائیل نے ہمیں غزہ میں امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی، جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا درد کوئی محسوس نہیں کررہا،امید ہے جلد جنگ بندی ہوجائے گی، عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کیلئے بڑا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ ہم غزہ پرجنگ کومستردکرتےہیں ، یرغمالیوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہیں

سمٹ اوآئی سی اورعرب لیگ کامشترکہ اجلاس ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اجلاس میں شریک ہونے والے تمام ممالک کے سربراہان کا استقبال خود کیا ، اجلاس میں شامی صدربشارالاسداورایرانی صدرابراہیم رئیسی، رجب طیب اردوان اور انڈونیشیا کے صدر جو کوویدودوبھی شریک ہیں ۔ پاکستان کی نمائندگی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں ۔