|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2024

پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے کسی بھی جماعت سے ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نےواضح کردیا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے کسی بھی جماعت سے ایگرمنٹ نہیں کیا۔ اکثریت پارٹی مسلم لیگ ن اتحادیوں کے ساتھ ملکرمخلوط حکومت قائم کرے گی۔

صوبائی صدرشیخ جعفرمندوخیل  نے کہا کہ ہماری اکثریت ہے بلوچستان حکومت بنانے کی خواہش ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنا وزیر اعلی لانے کی حواہش مند ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبے میں مخلوط حکومت قائم کرے گی، انتخابات میں سے سے زیادہ دھاندلی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوئی ہے،میرے مخالف نے تین کروڑ روپے دے کر نتائج تبدیل کروائے ہیں، ٹھپے پر ٹھپے لگتے رہے ریٹرننگ افسران خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے اپنی حکومت بنائے گی تاہم ن لیگ کی جانب سے تازہ بیان سامنے آنے کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔