|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کو مکینوں نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ٹرانسپورٹروں ، عوام اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سوموار کو سریاب کیچی بیگ کے قریب تاجروں نے کسٹم کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا

کہ کسٹم حکام نے گوداموں پر چھاپے مار کر قانونی سامان لے گئے اور گوداموں کو سیل کیا ہے گوداموں میں رکھا گیا سامان قانونی تھا اور یہ تمام گودام سامان سٹور کرنے والے گودام آئے روز چھاپوں کے ذریعے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جاتا ہے اور ان کا سامان بلاجواز طور پر ضبط کرلیا جاتا ہے اس لئے ہمارا کاروبار ختم ہورہا ہے اور ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے

ہمارے گوداموں کو کھولا جائے روڈ بند ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں ، علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انتظامیہ کی یقین دہانی پر کئی گھنٹوں بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔