|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری کانیا سسٹم داخل ہوگیا،

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں،پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیرہ مارچ تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹیکے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان ہے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیڈی سیز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

جبکہ جھل مگسی،تربت،لسبیلہ،اورماڑہ،پنجگور،جیوانی اورپسنی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش ہوئی جبکہ گوادراورگرونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔دالبندین میں گزشتہ شب طوفانی بارش نے متعدد کچی چار دیواریاں منہدم پاک ایران ریلوے ٹریک متاثر سورگل،اور مضافاتی کلیوں کے گھروں میں پانی داخل گاڑیاں ندی نالوں کے تغیانی میں پھنس گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دالبندین اور گردونواح میں طوفانی بارش نے تبائی مچایا متعدد کچی چار دیواریاں، منہدم ہوگئے دالبندین کے قریب پاک ایران ریلوے ٹریک کو پانی نے بہہ کر لے گیا

جس کی سبب پاک ایران مال بردار ریل سروس کی آمد رفت معطل رہی دالبندین، فیصل کالونی،سورگل،ڈنو ودیگر کلیوں میں سیلابی ریلے کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ڈسڑکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی، وائس چیئرمین اسفندیارخان یار محمد زئی، اور میونسپل کمیٹی کا عملہ،انتظامیہ لوگوں کے مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے پھنسے گاڑی کو ریسکیو کرلیا جبکہ متاثرہ کلیوں کا دورہ کیا نقصانات کا جائزہ لیا گیا

تاہم بارش سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ متعدد لوگوں کے کچے مکانات اور چار دیواریاں گر گئے جنکا تخمینہ لگایا جارہا ہے ندی نالوں میں پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی بروز پیر ڈسڑکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی کی قیادت میں اجلاس بلایا گیا لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور متعلقہ اداروں کو لوگوں کے بروقت امداد کرنے پر زور دیا تاکہ لوگوں کو بھروقت ریلیف مل سکیں