|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستانی حکام سے سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی، ہم دورہ پاکستان پر شاندار استقبال کیلئے مشکورہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید کہا کہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کروائے، ہمیں اپنے خطے میں مزید کسی لڑائی کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں 33 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں، غزہ میں بھوک اور افلاس ہے، بین الاقوامی سسٹم مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے، غزہ میں امدادی سامان روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی، غزہ پر دنیا کا دوہرا میعار سب کے سامنے ہے، جنگ بندی کیلئے تمام کوششیں بےسود رہی ہیں، فلسطین میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عالمی برادری کو جاگنا چاہئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *