|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

امریکا نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *