|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

استنبول: ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ مغربی  ممالک کا اسرائیلی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کرناقابل مذمت  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کی جارحیت پرخاموش رہنے والے ایرانی حملے کی  مذمت میں آگے آگے ہیں۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ  مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *