|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دہشتگردوں کوان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پرسوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔  اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہاہے۔ دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ کل کے صدر مملکت خطاب کے دوران جو رویہ اختیارکیا گیا وہ شرمناک ہے، ایوان میں اراکین خطاب کرتےرہتے ہیں کوئی نئی بات نہیں، یہ پہلی بارایوان میں صدرمملکت کا خطاب نہیں ہوا، ان کی تربیت ہی ایسی ہے یہ اس بات کو سننے کو تیار نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *