|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

قلعہ عبداللہ :جنگل پیرعلیزئی میں ہلاکتوں پر احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ کئی مقامات پر بند۔ انتظامیہ کی رٹ ختم ہوچکی ہے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، بعض عناصر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں قہارخان ودان اور دیگر کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات جنگل پیرعلیزئی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 4افراد جو ایک گاڑی میں سوار تھے

جنہیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے آج لواحقین نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لیویز تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، انتظامیہ کی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا اس پر کاکوزئی قبائل نے کولک کراس قلعہ عبداللہ کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو آخری اطلاعات تک بند کررکھا تھا اس موقع پر پشتون خواہ میپ کے رہنما قہارخان ودان اور میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی حبیب اللہ کاکوزئی نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ کچھ عناصر قلعہ عبداللہ کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ اور شفاف طریقے سے انکوائری کرائی جائے یہ ایف آئی آر معزز اور قومی قیادت کے خلاف کھاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر سماج دشمن عناصر کے نرغے میں ہیں جو اس تمام بدامنی کا سبب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *