|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی بی 20 وڈھ کے غیور عوام میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کروا کر سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کریں راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل ، سردار اختر جان مینگل و دیگر اکابرین کی سیاسی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے

جنہوں نے غیر متزلزل انداز میں بلوچستان اور بلوچستانی عوام کے حقوق کا دفاع کیا سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی نے بلوچستان کے تمام اقوام کو شیروشکر کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے تعصب ، نسل پرستی جیسے منفی سوچ کا خاتمہ کیا تاکہ بلوچستان کے تمام اقوام متحد ہو کر بلوچستان کی حقیقی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کو یقینی بنائیں وڈھ کے غیور عوام آج 21اپریل کو ووٹ کی طاقت سے جمعیت ،بی این پی و دیگر جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوارمیر جہانزیب مینگل کو کامیاب کروا اپنی روایات برقرار رکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *