|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گزشتہ ہفتے قتل کیے جانے والے امام مسجد کی شناخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق امام مسجد عمرجان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے اور طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر جان طالبان کمیٹی کے رکن تھے اور کئی سال سے کوئٹہ میں مقیم تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *