|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

تربت:  لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دو مقامات پر ایم ایٹ شاہراہ بلاک۔ طالب علم نعیم رحمت کی بازیابی کے لیے ایک دفعہ پھر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ بلاک کردیا گیا ہے۔ تربت یونیورسٹی کے طالب علم نعیم ولد رحمت کو دو سال قبل تربت سے جبری لاپتہ کیا گیا،

عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ایک دفعہ پھر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو شاپک کے مقام پر بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔

نعیم رحمت کی بازیابی کے لیے اس سے پہلے بھی ان کے اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دیا تھا مگر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد نعیم رحمت کے بازیابی کی یقین دہانی کے باعث احتجاجاً موخر کردیا گیا۔

دوسری جانب جوسک کے رہائشی عزیر احمد کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر اسے بلاک کردیا ہے۔

سی پیک شاہراہ پر دھرنا سے گفتگو میں لاپتہ نعیم رحمت کی بہن نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی سی پیک ایم ایٹ پر دھرنا دیا ہے اور ہر بار انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا مگر انتظامیہ اپنے وعدے وفا نہیں کرسکی اور دو سال گزرنے کے بعد بھی نعیم رحمت تاحال لاپتہ ہیں وہ ایک طالب علم ہیں ان کی تعلیم بھی راستے میں خراب ہوئی ہے جب کہ اس کے بارے میں ہمیں کوئی اطلاع بھی نہیں دی جارہی، انہوں نے کہاکہ جب تک نعیم رحمت بازیاب نہیں ہوتا سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *