لاہور:پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی،وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق حکومتی ٹیم میں شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمان نے مذاکرات کئے۔
حکومت سے مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل سے لانگ مارچ کے شرکا منصورہ میں رکے ہوئے ہیں،بلوچستان سے قافلہ چلا راستے میں مختلف جگہوں پر رکنا پڑا، بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی کارکن مشتعل نہیں ہوئے،لاہور میں پنجاب حکومت نے خواہش کااظہار کیا کہ ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں۔لیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ ہمارے لئے پریشان کن صورتحال تھی کہ منصورہ کو پولیس نے محاصرہ کررکھا ہے۔