وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید لکھا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملےگی،معاہدہ مستقبل میں ہمارے دیرینہ تعلقات کے نئے دائرے کا آغازثابت ہوگا۔