کوئٹہ : کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کےکیمپ پر بموں سے حملہ اور فائرنگ ایک شخص جاں بحق سیکورٹی فورسز کے چار اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ۔
پویس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ویلج ایڈ کے قریب سیکورٹی فورسزکے کیمپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے انڈر بیرل گرینڈبموں سےحملہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری گل محمد جاں بحق جبکہ 12افراد فہم،عزیز اللہ، میر احمد ،دائود، حسنین ، بہروز، تنویر ، سہیل، عبدالمالک ، شکیل، نور بخش، عمیر زخمی ہوگئے ۔
واقعہ میں سیکورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت 4اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔
Leave a Reply