وسطی ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی فضاؤں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ایرانی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید دھماکے کے باعث پائلٹ کو ایجیکٹ کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم امریکی سینٹ کام نے ابھی تک ایرانی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Photo of the site where the US F‑35 jet crashed after it was shot down over central Iran.
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/qnCKELV2SP— Press TV 🔻 (@PressTV) April 3, 2026
دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں ایک میزائل اسرائیلی شہر کے وسط میں گرنے سے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام حملے روکنے میں ناکام رہا۔
ادھر ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ اور آبنائے ہرمز کے قریب دشمن کے ایک اور لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید نیول ائیر ڈیفنس سسٹم نے کارروائی کی۔ ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Leave a Reply