|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2026

اسلام آباد: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ  مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

 امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

ایسے میں ایرانی حکام نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں۔

ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *