کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تربت کے علاقے مندمیں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید اہلکاروں نے فرض کی ادئیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ۔
وزیر اعلیٰ کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہماری بہادر سیکورٹی فورسز جانوں کے نظرانے پیش کررہی ہیں اور آج بھی سیکورٹی فورسز نے جرت مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء کرے وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے لئے صبرو جمیل کی بھی دعاکی ہے ۔