|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2019

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ دماغ میں شکست کا خوف گھسنے نہ دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دماغ سے ہارنے کا خوف نکال دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نصیحت ہے کہ وہ میچ میں اپنا سو فیصد کارکردگی دکھائیں، میں بھی میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو کہتا تھا اپنا 100 فیصد دینا، قوم کی دعائیں اورمدد سرفراز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے۔