|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2020

 کراچی: کورونا وائرس کے مزید 61 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 61 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 61 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ تمام متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،  کورونا سے متاثرہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 53 کیس رپورٹ ہوئے، تمام متاثرہ افراد تفتان ایران سے سکھر پہنچے تھے۔