دالبندین: ایران سے مزید 13 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے 205 ایران سے آنے والے پاکستانی تفتان قرنطینہ میں موجود ہے تفتان بارڈر سمیت ضلع بھر میں چھٹا روز بھی لاک ڈاون برقرار شہر میں ہو کا عالم سیکورٹی اہلکار دن بھر شہر میں گشت کرتے رہے۔
تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق گزشتہ رات مزید ایران سے 13 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا تفتان بارڈر پر اندرون بلوچستان کے ساتھ دیگر صوبوں کے ساتھ کے زائرین کے ساتھ ملا کر اب تک 205 پاکستانی تفتان بارڈر کے قرنطینہ سینٹر پر موجود ہے۔
دوسری جانب پاک ایران تجارتی گیٹ بدستور بند ہے دالبندین، نوکنڈی، تفتان سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرار تفتان شہر کے لوگ گزشتہ 38 روز سے اپنے گھروں تک محدود ہیں۔