|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

امریکی حکومت نےخزانہ سمیت دو وزارتوں میں سائبرحملے کی تصدیق کی ہے ۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے دعوے کے مطابق کم ازکم دومحکموں پر روسی ہیکرز کی جانب سےحملہ کیا گیا ہے ، سائبر سیکیورٹی ایجنسی حملے سے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف بی آئی روسی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر کےخلاف تحقیقات کررہی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان کا کہنا ہےکہ حکومت حملے سے متعلق تمام رپورٹس سے آگاہ ہے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔