|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

نائیجیریا کی فوج کے26 جنرل عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ کورونا سے ہی ایک میجر جنرل ہلاک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق سالانہ کانفرنس میں شرکت کے بعد فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، کانفرنس کو فوری ختم کرکے شرکا کو تنہائی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔نائیجیریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 73 ہزار سےزیادہ ہے جبکہ اموات 1 ہزار 197 ہیں۔