|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے کے نتیجے میں نائب گورنر محبوب اللّٰہ محبی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے نائب گورنر اور ان کے معاون کو دھماکے میں قتل کردیا گیا۔

دھماکے کے وقت نائب گورنر محبوب اللّٰہ محبی اپنے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔