|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2020

امریکا میں اہم شخصیات اور سیاست دانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گے جبکہ نائب صدر مائیک پینس کو جمعے کو ویکسین لگائی جائے گی۔

نومنتخب امریکی صدر کی ٹرانزیشن ٹیم کے مطابق بائیڈن کو اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور پینس کو اس لیے پہلے ویکسین لگائی جائے گی تاکہ اس ویکسین کے مؤثر اور مضر اثرات سے پاک ہونے سے متعلق عوامی تحفظات کو دُور کیا جا سکے۔

بدھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے لائن نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اسے جلد لگوانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس کی افادیت اور اس کے محفوظ ہونے کا ادراک ہو سکے۔