|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2021

فلپائن میں 90 سے زائد افراد کو لیکر جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فلپائن کے آرمی چیف نے طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران فضائیہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

فلپائن کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں سے 40 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

آرمی چیف سری لیتو لوبیجانا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔