ترک کمپنی بائیکار کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
مقامی و قومی وسائل کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’آکنجی ڈرون‘ نے آزمائش کے دوران بلند پرواز کی۔
ڈرون کو ضلع چورلو میں آزمائش کے لیے چھوڑا گیا تھا، جس نے 38 ہزار 39 فٹ بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ پرواز کی اور پھر یہ ڈرون کامیابی سے اپنے مقام پر باحفاظت اتر گیا۔