|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2021

کراکس: جنوبی امریکی ملک وینیزویلا میں جرائم پیشہ گروہوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی امریکی ملکی وینیزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26  افراد ہلاک ہوگئے۔ وینیزویلا کی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دارالحکومت کراکس میں پولیس کی بھاری نفری تعیانت ہے اور جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کی تلاش کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، علاقہ میں جنگ کی صورتحال ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ قبضہ میں لےلیا ہے جب کہ جرائم پیشہ افراد نے عام شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔