|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2021

نیٹو کے سیکیرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال شدید چیلنج بنی ہوئی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہی۔

نیٹو سیکریٹری جنرل نے تحریر کیا کہ ’آج انہیں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات کر کے اچھا لگا، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور اس کے لیے بات چیت کا طے پانا ضروری ہے۔‘

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’نیٹو مالی اعانت سمیت اپنے سویلین اسٹاف کی موجودگی اور افغان افواج کی افغانستان سے باہر ٹریننگ کے ذریعے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘