کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 42 لاکھ 3 ہزار 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 28 ہزار 98 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 54 لاکھ 87 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 22 ہزار 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 53 ہزار 272 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 60 لاکھ 54 ہزار 49 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 735 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 56 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 124 ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں 61 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 178 ہے۔ برطانیہ میں 57 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 430 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔