امریکا میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
امریکی پوسٹل کے انسپکٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 پوسٹ آفس کے ملازم ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس کے ملازم نے پہلے اپنے ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کیوں پیش آیا اس کی اب تک کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو رواں ہفتے پیش آیا ہے۔