|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2015

کوئٹہ: بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں بولان کے قریب آب گم کے مقام پر پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مچھ سول اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ٹریک کلئیر کرنے کے لئے کوئٹہ سے ہیوی مشینری روانہ کردی گئی ہے۔train 3 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرین حادثے کے 26 زخمیوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹرکوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوعہ پر امدادی کام شروع کردیا ہے۔