|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2016

استنبول : ترکی کے دار الحکومت استنبول میں سلطان احمد اسکوائر پر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ استنبول میں واقع نیلی مسجد کے قریب سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر ایک خود کش حملہ آور نے سیاحوں کے گروپ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں ۔ واقعے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، سیکورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا۔