|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

افغان فورسزکی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے طورخم بارڈرپر ممنوع جگہ پر پوسٹ بنانے سے منع کرنے پر افغان فورسزکی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا گیا۔

افغان فورسز کی جانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی سرگرمیاں اور تجارت بند ہوگئی تھی۔