سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نےاُمید کی کرن دی ہے۔
سماء کے پروگرام “دوٹوک کرن نازکےساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واوڈانے کہا کہ جماعت کی چوائس خود کروں گا،جماعت مجھےچوائس نہیں کرے گی،کسی سےگورنرشپ کی فرمائش نہیں کی،میرےخلاف پروپیگنڈا ہورہاہے،ابھی کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میں کسی پارٹی کےبغیرخود کوزیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھا چہرہ ہیں،لیکن عارضی ہیں،پی ڈی ایم کی خواہش پرآنےوالی حکومت12سے17مہینےکی ہوگی،جبکہ الیکشن کمیشن ہومیوپیتھک ہے،پچھلےالیکشن شفاف نہیں تھے،اگلےبھی شفاف نہیں ہوں گے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ آرمی چیف اورچیف جسٹس ملک کیلئے اُمید ہیں،پاکستان کوچیف جسٹس سےمایوس نہیں ہوناچاہیے،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،اس میں خاص اورلاڈلوں کےاصل چہرےبےنقاب ہوں گے۔
فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔
75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نےاُمید کی کرن دی ہے،آرمی چیف کےاقدامات کی وجہ سےڈالرکی قیمت کم ہوئی،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔
فیصل واوڈا نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی کوئی مقبولیت نہیں،پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سےچیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہیں جبکہ شیخ رشید سمجھدار آدمی ہیں،ان سےٹویٹ کروالیاجائےگا، مصطفیٰ نوازکھوکھر اور علی محمد خان اچھا چہرہ ہیں ، عمران ریاض خان اپنےمفادات کی جنگ لڑرہاتھا۔