|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے۔

بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی اظہار رائے، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لے کر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔